کپواڑہ//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں اتوار کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئی ایک مسلح تصادم آرائی میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج، وجے کمار نے کہا کہ مارے گئے جنگجو کی شناخت ایک پاکستانی کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو سے تین مزید جنگجو محاصرے میں پھنسے ہیں، جنہیں جلد ہی مار گرایا جائے گا۔
قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ میں کہا، "کپوارہ پولیس نے کپواڑہ کے لولاب علاقے میں ایک گرفتار جنگجو شوکت احمد شیخ کے انکشاف پر فوج کی 28آر آر کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا”۔
ایک اور ٹویٹ میں، "ٹھکانوں کی تلاش کے دوران، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ تلاشی پارٹیوں پر فائرنگ کی اور ہماری ٹیم نے بھی جوابی کارروائی کی، جس میں ایک جنگجو مارا گیا، گرفتار جنگجو بھی محاصرے میں پھنس گیا ہے، انکاونٹر جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے”.










