(نئی دہلی) آپ نے آج تک بندروں کو چیزیں چراتے اور لے کر بھاگتے دیکھا ہوگا لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں چیونٹیاں سونے کی چین لے کر فرار ہورہی ہیں۔ سونے کی چین کا بوجھ اٹھائے چیونٹیوں کے اس قافلے کو عین موقع پر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو انڈین فاریسٹ سروس کے ملازم سوسانتا نندا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ سونے کے چھوٹے اسمگلر، آئی پی سی کے کس سیکشن کے تحت انہیں پکڑا جاسکتا ہے؟۔
Tiny gold smugglers 😀😀
The question is,under which section of IPC they can be booked? pic.twitter.com/IAtUYSnWpv— Susanta Nanda (@susantananda3) June 28, 2022










