امت نیوز ڈیسک // جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جمعرات اعلیٰ الصبح سڑک کے المناک حادثے میں آف ڈیوٹی پولیس اہلکار ہلاک جبکہ اُس کا ساتھی شدید طورپر زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ زر پارہ بجبہاڑہ کے نزدیک لوڈ کیئریر اور موٹر سائیکل کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار دو آف ڈیوٹی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے ایک پولیس اہلکار کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت طارق احمد آہنگر ساکنہ ویری ناگ کے طور پر کی ہے جبکہ زخمی کی شناخت اشفاق احمد آہنگر ساکنہ نوپورہ ڈورو کے طور پر کی گئی ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ دونوں آئی آر 23 بٹالین میں تعینات تھے اور گھر جا رہے تھے۔









