سرینگر// جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی علی الصبح زائد از پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل پندرہواں قافلہ پوتر گھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بال تل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے 29 جون کو یاتریوں کے پہلے قافلے کوجھندی دکھا کر روانہ کرنے سے لے کر آج تک اس بیس کیمپ سے کل 88 ہزار 5 سو 26 یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ بال تل کے نزدیک بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آنے کے باعث یاترا دو روز معطل رہنے کے با وجود ا ب تک قریب ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے شری امرناتھ جی یاترا کرکے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔