مینڈھر//گزشتہ رات پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں ہونے والے حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں ایک جے سی او سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ فوجی اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار اور جے سی او رینک کے فوجی اہلکاروں سمیت چھ فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہوائی جہاز سے ادھم پور پہنچایا گیا، جہاں ایک افسر اور ایک جے سی او زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔








