سرینگر///
جنوبی کشمیر کےضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں جموں کشمیر اپنی پارٹی نے یک روزہ پارٹی کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بُخاری نے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلہ کھنہ بل کے علاقے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور لوگوں کے اعتماد کو بحال کرنے پر یقین رکھتی ہے، جو بیوروکریسی کے کام کرنے کے طریقے سے خود کو الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔ سی این آئی نمائندے امان ملک کے مطابق
اننت ناگ میں اپنی پارٹی نے یک روزہ پارٹی کنونشن کا انعقاد کیاانہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کی طاقت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ بلکہ ہم امن ترقی، بھائی چارے، ترقی اور روزگار کے ساتھ ریاست کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر کی یکساں ترقی کے لیے وعدہ بند ہے اور خاص کر نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، ان کی جماعت کی ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے۔ الطاف بُخاری نے کہا کہ خاندانی حکمرانوں نے ہمیشہ جموں و کشمیر کی عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ لیے ہیں لیکن ان کی جماعت ایسی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے، جس سے یہاں کے عوام کو مشکلات سے باہر نکال کر خوشحال زندگی جینے کا شرف حاصل ہو سکے۔








