• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں رواں برس انتخابات ممکن نہیں

جموں و کشمیر میں رواں برس انتخابات ممکن نہیں

by امت ڈیسک
10/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک///
سرینگر: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انتخابی فہرست کی ‘اسپیشل سمری رویژن’ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے جموں و کشمیر چیف الیکٹورل افسر کو ہدایت دی ہے کہ یونین ٹریٹری میں یکم اکتوبر 2022 تک 18 برس کے ہونے والے نوجوان کو ووٹرز کو فہرست میں شامل کیا جائے تاکہ انہیں بھی جمہوری عمل میں شرکت کرنے کا موقع ملے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر لسٹ کا حتمی جائزہ لینے کے لیے 31 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن اب اس میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس عمل کو 25 نومبر تک مکمل کرنے اور شائع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات امسال ہونے کے امکان نہیں ہیں۔

جموں و کشمیر میں رواں برس انتخابات ممکن نہیںاس سے قبل سیاسی جماعتوں نے اس امید میں سرگرمیاں شروع کی تھی کہ شاید الیکشن کمیشن رواں برس کے اخیر تک اسمبلی انتخابات منعقد کروائے گا لیکن اب یہ ممکن نظر نہیں آ رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں موجودہ الیکٹورل رولز کو نئی حدبندی کے مطابق مرتب کیا جارہا ہے جب کہ رولز میں غلطیاں اور نئے پولنگ مراکز کا اندراج و دیگر ضروری کام کیے جارہے ہیں تاکہ شفاف طریقے سے 15 ستمبر تک ان کا مسودہ مکمل کیا جاسکے۔ اس سے قبل یکم اکتوبر تک یہ مسودہ شائع کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس پورے عمل کو مکمل کرکے 25 نومبر 2022 کو حتمی الیکٹورل رولز شائع کیے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ حدبندی کی تکمیل کے بعد اور الیکٹورل فہرست کی سرگرمیوں کے درمیان جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے سیاسی سرگرمیاں شروع کی تھی اور آئے روز یہ جماعتیں جلسے و جلوس کا انعقاد کررہی تھیں۔ ان سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ مرکزی حکومت رواں برس اسمبلی انتخابات منعقد کروائے گی۔ وہیں حکمران جماعت بی جے پی کے کئی لیڈران نے دعویٰ کیا تھا کہ امسال نومبر میں انتخابات کا قوی امکان ہے۔ تاہم اب کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا ردعمل یہ ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کو بحال کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کرانا ضروری ہے کیونکہ لوگ ایل جی انتظامیہ میں اپنی مشکلات کا حل نہیں پا رہے ہیں۔واضح رہے کہ جمو و کشمیر میں سنہ 2014 میں اسمبلی انتخابات منعقد کئے گئے تھے جس کے بعد پی ڈی پی اور بی جے پی نے مخلوط حکومت بنائی تھی لیکن 19 جون سنہ 2018 میں بی جے پی نے پی ڈی پی سے حمایت واپس لے لی تھی، اس وقت پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ریاست کی وزیراعلیٰ تھیں۔ تب سے آج تک جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ ہے اور یہاں ایل جی انتظامیہ کام کر رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام جھڑپ میں تین عسکریت پسند جاں بحق

Next Post

جسٹس ادے امیش للت 49ویں چیف جسٹس مقرر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
جسٹس ادے امیش للت  49ویں چیف جسٹس مقرر

جسٹس ادے امیش للت 49ویں چیف جسٹس مقرر

راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو عسکریت پسند اور تین بھارتی فوجی اہکار ہلاک

راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو عسکریت پسند اور تین بھارتی فوجی اہکار ہلاک

نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

عمر عبداللہ کا راجوری حملے میں فوجی جوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

کشمیر میں تین دہائیوں بعد سنیما کی واپسی، سرینگر میں ملٹی پلیکس قائم

کشمیر میں تین دہائیوں بعد سنیما کی واپسی، سرینگر میں ملٹی پلیکس قائم

امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

امر ناتھ یاترا پر امن طریقے سے اختتام پذیر،تقریباً 3لاکھ یاتریوں نے درشن کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »