نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ایک بار پھر کورونا وائرس پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے یہ جانکاری دی۔ جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا کہ ‘آج کانگریس صدر سونیا گاندھی کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہ حکومت کے جاری کردہ پروٹوکول کے بعد آئسولیشن میں رہیں گی۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی کووڈ سے متاثر ہوئی تھیں۔ سونیا گاندھی اس سے قبل جون کے مہینے میں کووڈ سے متاثر ہوئی تھیں۔ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے کئی دنوں سے سر گنگا رام اسپتال میں داخل تھیں۔









