(شنگہائی) چین میں کروڑ پتی شخص نے بینک عملے کے روئیے سے نالاں ہو کر انوکھی سزا دے ڈالی۔ اس نے بینک سے اپنی تمام رقم نکال لی جس کی مالیت کروڑوں میں تھی اور بینک عملے کو حکم دیا کہ وہ اسے گن کر دیں۔پریشان حال بینک عملے کی نوٹ گنتے ہوئے تصاویر چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ جاتے ہوئے بزنس مین نے کہا کہ وہ روز آ کر اتنی ہی رقم نکالے گا اور عملے سے گنوائے گا اور وہ اس عمل کو تب تک جاری رکھے گا جب تک وہ اپنی تمام جمع پونجی بینک سے نکال نہیں لیتا۔
بینک انتظامیہ کا کہناہے کہ کروڑپتی شخص فیس ماسک پہننے کا کہنے پر سیخ پا ہوگیا۔