• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شوپیان میں سی آر پی ایف کیمپ کے نزدیک فائرنگ واقعہ میں نوجوان جاں بحق

شوپیان میں سی آر پی ایف کیمپ کے نزدیک فائرنگ واقعہ میں نوجوان جاں بحق

جنگجوﺅں نے کیمپ پر حملہ کیا ، کراس فائرنگ کے دوران نوجوان کی موت ہوئی:پولیس ،لواحقین کا احتجاج ، انصاف کا کیا مطالبہ

by امت ڈیسک
24/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جنوبی کشمیر میں ضلع شوپیان کے بابا پورہ زینہ پورہ علاقے میں اتوار (24 اکتوبر) کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سی آر پی ایف کیمپ کے نزدیک ایک نوجوان کی گولیاں لگنے سے موت ہوئی ۔ پولیس نے نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ کیا جس دوران طرفین کے مابین گولی باری کی زد میں آکر نوجوان از جاں ہو گیا ۔ ادھر نوجوان کی ہلاکت کے ساتھ ہی شوپیان اور اننت ناگ کے کئی علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بابا پورہ زینہ پورہ شوپیان علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب سی آر پی ایف کی 178 بٹالین کے کیمپ کے نزدیک گولیاںچلانے کی آواز سنائی دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے ساتھ ہی وہاں ایک نوجوان کو خون میں لت پت دیکھا گیا اور بعد میں اگرچہ اس کو مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچایا تاہم وہ راستے میں ہی موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ مہلوک نوجوان کی شناخت شاہد اعجاز ولد اعجاز احمد ساکنہ آرونی بجبہاڑہ کے طور ہوئی ہےجو پیشہ سے دودھ بیچتے والا تھا ۔ نوجوان کی ہلاکت کے ساتھ ہی علاقے میں افر اتفری کاماحول پھیل گیا جبکہ لوگوں میں غم و غصہ کی لہر پائی جار ہی تھی ۔ اسی دوران جموں و کشمیر پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے نوجوان کی نعش کو اپنی تحویل میں لیا ۔ نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے  پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مسلح جنگجوﺅں نے اتوار کی صبح با با پورہ زینہ پورہ میں قائم سی آر پی ایف کیمپ کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس دوران وہاں سے بھی سی آر پی ایف اہلکاروں نے فائرنگ کی اور طرفین کے مابین کچھ منٹوں تک چلنے والی گولیوں کی زد میں شاہد اعجاز نامی نوجوان بھی آیا اور کراس فائرنگ کے دوران اس کی موت ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور حقائق کو جاننے کیلئے کارروائی تیز کر دی گئی ہے ۔ادھر نوجوان کی ہلاکت کے ساتھ ہی شوپیان اور اننت ناگ کے کئی علاقوں میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ دریں اثنا نوجوان کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لخت جگر کو جرم بے گناہی میںمارا گیا اور جو بھی ملوث ہو گیا ان کے خلاف کارورائی عمل میںلائی جائے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بینک کے عملے کو روزانہ کروڑوں کی رقم گننے کی سزا

Next Post

15روز سے جاری آپریشن کے بیچ مینڈھر کے جنگلات میں پھر گولیوں کا تبادلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
15روز سے جاری آپریشن کے بیچ مینڈھر کے جنگلات میں پھر گولیوں کا تبادلہ

15روز سے جاری آپریشن کے بیچ مینڈھر کے جنگلات میں پھر گولیوں کا تبادلہ

کشمیر میں بارشیں اور برف باری، سرینگر جموں شہراہ بند، مغل روڈ بھی بند

برفباری اور بارشوں کے بعد موسم تبدیل ،لیکن آسمان پر بادلوں کا جماﺅ بر قرار

سرینگرجموں شاہراہ کی خستہ حالی سے وادی کشمیر کی میوہ صنعت کو مالی نقصان کا سامنا

سرینگرجموں شاہراہ کی خستہ حالی سے وادی کشمیر کی میوہ صنعت کو مالی نقصان کا سامنا

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے دی ہندوستان کو دس وکٹوں سے شکست

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے دی ہندوستان کو دس وکٹوں سے شکست

موسم سرما کی آمد سے قبل ہی بجلی،پانی اور بیکار ٹرانسفارمروں پر لوگوں نالاں

موسم سرما کی آمد سے قبل ہی بجلی،پانی اور بیکار ٹرانسفارمروں پر لوگوں نالاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »