(سرینگر) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ سخت سیکورٹی بندوسبت کے بیچ پیر کی صبح تولہ مولہ پہنچے اور وہاں چنار کے درختوں کے درمیان واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔ انہوں نے بتایا کہ موصوف وزیر داخلہ کشمیر میں سردیوں سے بچنے کے لئے موسم سرما میں استعمال کئے جانے والے روایتی لباس ‘پھیرن’ میں ملبوس تھے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان کے ہمراہ تھے۔










