(سرینگر) جموں کشمیر انتظامیہ نے نئی کووڈ گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں شامل ہونے کیلئے بچوں کے والدین کی رضامندی کا لازمی قرار دیا ہے ۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے سوموار (25 اکتوبر) کو نئی کووڈ گائیڈ لائینز جاری کر دی ہے جس دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان میں شامل ہونے بچوں سے کہا گیا ہے کہ امتحان میں بیٹھنے کیلئے انہیں والدین کی رضامندی پہلے حاصل کرنی ہوگی ۔جاری کردہ گائیڈ لائینز میںلکھا گیا ہے کہ سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے ہوئے انتظامیہ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات آف لائن موڈ میںمنعقد کرانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ جس دوران تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جو بھی بچے امتحان میں شامل ہو رہے ہیں ان سے پہلے والدین کی رضا مندی ہونی چاہئے اور اس ضمن میں با ضابطہ طور پر والدین یا کسی دوسرے قریبی راشتہ دار سے لکھا کے لانا لازمی ہے ۔ ساتھ ہی کووڈ گائیڈ لائنز میںکہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز کو سنٹائیز کرانا ضروری ہے اور امتحان سے پہلے وہاں صفائی ہونی لازمی ہے ۔سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی چیر پرسن کی جانب سے جاری کردہ ان کووڈ گائیڈ لائینز کے مطابق بچوں کیلئے بیٹھے کی جگہ بھی پوری طرح سے ہونی چاہئے اور سماجی دوری کیلئے ایک کے بعد دوسری سیٹ خالی ہونی لازمی ہے ۔ساتھ ہی امتحان ڈیوٹی پر معمور اساتذہ ،اسٹاف اور دیگر عملے کیلئے صد فیصدی ٹیکہ کاری لازمی ہے اور بچوں کی جانچ کیلئے تمام تر طبی آلات امتحانی مراکز میں موجود ہونے ضروری ہے ۔گائیڈ لائینز میںمزید کہا گیا ہے کہ امتحان میںشامل ہونے والے طلبہ کیلئے لازمی ہے وہ ماسک پہننے ہوئے ہوں جبکہ کسی بھی بچے میں کووڈ علامت ظاہر ہو تو ان کیلئے علیحدہ سے امتحانی مرکز قائم کرنا لازمی ہے ۔گائیڈ لائینز میں اسکول سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحان کے دوران کووڈ گائیڈ لائیز کو من وعن عمل کرنے میں کلیدی رول ادا کریں ۔