(سرینگر) سرینگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ وادی میں حالیہ نشانہ وار ہلاکتوں کا مقصد خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہلاکتوں میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور انہیں ہلاک کر دیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے پیر (25 اکتوبر) کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: ”یہاں پر پستول بردار نوجوان، ان میں سے کس نے نشہ کیا ہوتا ہے یا کسی نے پیسے لئے ہوتے ہیں، وہ کسی پر حملہ کرتے ہیں”۔