ریاست پنجاب کے ضلع سنگرور کے ایک پرائیویٹ کالج میں گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں بھارت کے پاکستان سے شکست کے بعد طلبہ کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ تصادم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے۔ سنگرور کے اس پرائیویٹ کالج میں کشمیری طلبا پڑھتے ہیں اور کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں۔ لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کی وجہ سے طلبا میں جھڑپ شروع ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق یہ وائرل ویڈیو سنگرور کے بھائی گروداس انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اترپردیش اور بہار سے تعلق رکھنے والے کچھ طلبا نے کشمیری طلبہ کے ساتھ مارپیٹ کی، حالانکہ بعد میں اس معاملے پر قابو پالیا گیا۔ بھارت اور پاکستان میچ کے بعد کشمیری طلبہ کے ساتھ مارپیٹدبھارت اور پاکستان میچ کے بعد کشمیری طلبہ کے ساتھ مارپیٹایک ویڈیو میں کشمیری طلبہ تصادم کی وجہ سے کمرے کو ہوئے نقصان کو دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ‘ ہم یہاں میچ دیکھ رہے تھے، تب اچانک سے یوپی والے آئے اور توڑپھوڑ کے ساتھ ساتھ طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ہم یہاں پڑھنے آئے ہیں۔ ہم بھی بھارتی ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے، کیا ہم بھارتی نہیں ہیں؟”وہیں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے قومی ترجمان ناصر کہویہامی نے اس معاملے سے متعلق ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘سنگرور اور کھرار موہالی میں جن کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ انہیں دوسرے پنجابی اور مقامی طلبہ نے بچایا ہے۔ بہار، اترپردیش اور ہریانہ کے طلبہ ان کے کمرے میں گھس گئے اور ان کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کی گئی۔
Kashmiri studnts assaulted in Bhai GIET Sangur Punjab after #Indpak Match. Students from Bihar barged in their rooms, thrashed them &went on rampage, vandalised the rooms of students, damagd the hall, abusd & beat up a few others@CHARANJITCHANNI @AdityaMenon22 @ghazalimohammad pic.twitter.com/Dm7bPJkZ7d
— Nasir Khuehami (ناصر کہویہامی) (@NasirKhuehami) October 24, 2021
وہیں اس معاملے کے حوالے سے ابھی تک پولیس کا بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔











