(سرینگر) سرینگر میں حالیہ دنوں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کر کے سی آر پی ایف اہلکاروں کو شہر کے مختلف میریج ہالز/کمیونٹی سنٹرز میں رکھے جانے پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے ہوئے کہا کہ ’’سری نگر کے ہر کونے میں سیکورٹی بنکرز نصب کرنے کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں کو اُن میریج ہالز میں رکھا جا رہا ہے جو یہاں کے لوگوں کے لیے واحد سماجی مقامات رہ گئے تھے۔‘‘ محبوبہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’یہاں کے لوگوں کا قافیہ حیات تنگ کرنے کے مقصد سے ہر روز اس طرح کے سخت قانون نافذ کیے جاتے ہیں۔‘
After placing security bunkers at every nook & corner of Srinagar, CRPF personnel have been pushed into marriage halls which is the only private space left for people here. Every day more draconian laws are brought in with the sole purpose of suffocating people into silence. https://t.co/INmx3IoS7Q
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 6, 2021
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی ٹویٹر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’میری حکومت نے سری نگر میں بنکرز کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی/میریج ہال بھی تعمیر کیے تھے۔ یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ شہر میں سیکورٹی کی صورتحال اب اتنی خراب ہو چکی ہے کہ نئے بنکرز بنائے جا رہے ہیں اور شادی بیاہ کے لیے مخصوص ہالز/سنٹرز کو سیکورٹی فورسز کے لیے بارکس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
My Government built community/marriage halls & demolished bunkers in Srinagar. It’s disappointing to see the security situation in the city has now regressed so far that new bunkers have are being constructed & the marriage halls are being used as barracks for security forces.
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) November 6, 2021
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اضافے کی وجہ سے سرینگر میں انتظامیہ نے سیکورٹی فورسز کی تعیناتی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ان اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو شہر کے مختلف میریج اور کمیونیٹی سینٹرز میں رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ کافی پریشاں نظر آرہے ہیں۔