(سرینگر) سرینگر کے بمنہ علاقے میں جمعرات کو پولیس نے مختصر تصادم آرائی کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے قبضہ سے ایک بندوق اور کچھ گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا کہ "بمینہ میں ہلاک عسکریت پسند کی شناخت پامپور کھریو کے رہنے والے عامر ریاض کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ عسکری تنظیم مجاہدین غزوہ الہند سے وابستہ تھا۔” پولیس کے مطابق "عامر، لیتھ پورہ حملے کے ایک ملزم کا رشتہ دار تھا اور اسے فدائین حملہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔”
#Terrorist killed in #Srinagar #Encounter identified as Aamir Riyaz of Khrew #Pulwama affiliated with proscribed terror outfit Mujahideen Gazwatul Hind. He was relative of one of the accused of #LethporaTerrorAttack and was assigned to carry out fidayeen attack: IGP Kashmir
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) November 12, 2021