(سرینگر) حیدر پورہ تصادم میں ہلاک ہونے والے محمد الطاف اور مدثر گل کے اہلخانہ نے منگل کے روز پریس کالونی میں جمع ہو کر ان کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس میں مداخلت کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ ان لاشوں کو اپنے آبائی قبرستانون میں سپرد خاک کر سکیں۔
الطاف احمد کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ میرے والد گھر سے جاکیٹ اور سویٹر پہن کر نکلے تھے اور جب انکاؤنٹر شروع ہوا تو ہمارا ان کے ساتھ رابطہ منقطع ہوا۔