( پونچھ) ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پولیس گاڑی کو حادثے پیش آنے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ‘’ایس ایس پی پونچھ کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی مغل شاہراہ کے نزدیک پیر کی گل کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا جبکہ گاڑی میں سوار پانچ اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا’‘۔ انہوں نے کہاکہ حادثے میں زخمی ہوئے چار اہلکاروں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے جنہیں جے ایم سی پہنچایا گیا۔