• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں مٹی کا تیل خواب یا حقیقت

وادی میں مٹی کا تیل خواب یا حقیقت

سردیوں میں تیل کی عدم دستیابی، لوگوں کے باعث پریشانی

by امت ڈیسک
16/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) وادی میں مٹی کے تیل کی نایابی کے سبب لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامناکرناپڑرہا ہے جبکہ سردیوں میں مٹی کے تیل کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ موسم سرما سے قبل ہی مکمل تیاری کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر حالات اس کے برعکس ہوتے ہیں۔ وادی میں مٹی کا تیل ایک خواب بن کے رہ گیا ہے مٹی کے تیل کا استعمال عام اور غریب طبقہ سے وابستہ لوگ کرتے ہیں تاہم ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں انتظامیہ ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی اگرچہ سرکار اس بات کا دعویٰ کرتی ہے کہ وادی میں مٹی کے تیل، رسوئی گیس اور دیگر اشیاءضروریہ کا وافر سٹاک دستیاب ہے لیکن زمینی سطح پر سرکاری دعوے میل نہیں کھاتے۔ اگرچہ فی راشن کارڈ ایک لیٹر مٹی کا تیل دیا جاتا ہے تاہم اس کو بھی چھ 8مہینے بعد فراہم کیا جاتا ہے۔ لوگوں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ سردیوں میں مٹی کے تیل کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاہم سردیوں میں بھی صارفین کےلئے مٹی کا تیل دستیاب نہیں رکھا جاتاجس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں نے کہا ہے کہ سرکار کی طرف سے نہ ایندھن کے بطور بالن فراہم کیا جاتا ہے اور ناہی مٹی کا تیل تو لوگ کس طرح اپنے کام نپٹائیں گے۔ لوگوں نے کہا کہ پہلے مٹی کا تیل فی کنبہ 10لیٹر دئے جاتے تھے اور ہر ماہ اس کی سپلائی ہوتی تھی لیکن پھر اس میں کٹوٹی کرکے 7لیٹر کردیا گیا۔ اس کے بعد 5لیٹر فی کنبہ مٹی کا تیل فراہم کیا جاتا تھا لیکن سرکار کی جانب سے اس میںمزید کٹوتی کرتے ہوئے تین لیٹر فی کنبہ کردیا گیا اس کے فوراً بعد 1.5لیٹر کردیا گیا اور آخر پر اب صرف فی کنبہ 1لیٹر کردیا گیا ۔صارفین نے کہا ہے کہ مٹی کا تیل اس قدر قلیل مقدار میں فراہم کرنا بذات خود ایک مذاق ہے اور اس سے بڑا مذاق یہ ہے کہ مٹی کا تیل جو ایک لیٹر فی راشن کارڈ دیا جاتا ہے وہ بھی 6سے 8ماہ بعد ڈیپوﺅں پر نظر آتا ہے۔ لوگوں نے اسلسلے میں متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ کم سے کم سردیوں کے ان چند ماہ میں مٹی کے تیل کی متواتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔(ایجنسیاں)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حیدرپورہ تصادم: تصادم آرائی میں ہلاک ہوئے گول گلاب گڑھ رام بن کے رہنے والے عامر ماگرے کے والد کی فریاد

Next Post

ناشری ٹنل کے اندر ٹرک اور سکارپیو کے درمیان ٹکر، ایک ہلاک سات زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
Next Post
ناشری ٹنل کے اندر ٹرک اور سکارپیو کے درمیان ٹکر، ایک ہلاک سات زخمی

ناشری ٹنل کے اندر ٹرک اور سکارپیو کے درمیان ٹکر، ایک ہلاک سات زخمی

پلہالن پٹن میں گرینیڈ حملہ، 2 سی آر پی ایف اہلکار  اور 2 عام شہری زخمی

پلہالن پٹن میں گرینیڈ حملہ، 2 سی آر پی ایف اہلکار اور 2 عام شہری زخمی

کشمیر کی صورتحال پر وزارت داخلہ کا جائزہ اجلاس

کشمیر کی صورتحال پر وزارت داخلہ کا جائزہ اجلاس

یوگنڈا میں پارلیمنٹ اور پولیس اسٹیشن پر 2 خود کش دھماکے

یوگنڈا میں پارلیمنٹ اور پولیس اسٹیشن پر 2 خود کش دھماکے

امریکی اور چینی صدور کی ’دھمکیوں بھری‘ ورچوئل بات چیت کا مایوس کن اختتام

امریکی اور چینی صدور کی ’دھمکیوں بھری‘ ورچوئل بات چیت کا مایوس کن اختتام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »