(سرینگر) شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فوج و فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق معمول کے گشت کے دوران سیکورٹی فوج و فورسز نے دلنجا پوسٹ رویڈ نالہ کے نزدیک مشکوک نقل و حمل دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک گروپ جو اس پار آنے کی کوشش میں تھا کو للکارا کیا جس دوران انہوں نے وہاں سے فائرنگ کی اور علاقے میں کچھ وقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ واقعہ کے بعد اگرچہ علاقے میں خاموشی چھا گئی تاہم پورے جنگلات کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کو شک ہے کہ مسلح جنگجوﺅں جنگلات میں چھپے بیٹھے ہیں جن کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔










