(سرینگر) حیدر پورہ تصادم میں مارے گئے شہریوں کی لاشیں ممکنہ طور پر آج رات ان کے لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی کیونکہ ان کی قبرکشائی کیلئے قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ ہندواڑہ میں متعلقہ پولیس اور انتظامی اہلکار وڈربالا میں ان قبروں سے لاشیں نکال رہے ہیں جہاں پولیس نے انہیں دفن کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برزلہ کے رہائشی الطاف احمد اور راولپورہ کے رہائشی ڈاکٹر مدثر گل کی میتیں آج رات ہی سپرد کر دی جائیں گی اور صرف قریبی رشتہ داروں کو ہی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔