(سری نگر) پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُنہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ ان کی پارٹی کے2ساتھیوں چیف ترجمان سہیل بخاری اور ترجمان نجم ثاقب کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ کیاکہ ایک بار پھر گھر میں نظربند اور سہیل بخاری اور نجم ثاقب کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا اور اپنی رہائش گاہ کے بند گیٹ کی تصاویر پوسٹ کیں۔ حیدر پورہ انکاؤنٹر کا حوالہ دیتے ہوئے، پی ڈی پی صدرنے الزام لگایا کہ معصوم شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے اور پھر ان کے اہل خانہ کو باوقار تدفین کے حق سے محروم کرنے کا انداز یہ ظاہر کرتا ہے کہ مرکز نے غیر انسانی سلوک کی نئی گہرائیوں کو چھو لیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کسی کانام لئے بغیرکہاکہ ان کا بیانیہ شروع سے ہی احتساب سے بچنے کے لئے جھوٹ پر مبنی تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہ اپنے اعمال کے لئے جوابدہ نہیں ہونا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اس طرح کی ناانصافیوں اور مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والی آوازیں نکال رہے ہیں۔
Again under house arrest & PDPs @SAAQQIIB & @Suhail_Bukhari too have been arrested. The pattern of using innocent civilians as human shields & then denying their families the right to a decent burial shows that GOI has plumbed new depths of inhumanity. pic.twitter.com/COnUZdJnix
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 18, 2021