(سرینگر) ضلع گاندربل کے منی گام علاقے میں بدھ کی صبح ایک جنگلی ریچھ کو زندہ پکڑ لیا گیا۔ خیال رہے یہ کشمیر کے دو مختلف اضلاع میں ماہ رواں کے دوران اب تک پکڑا جانے والا دوسرا جنگلی ریچھ ہے۔ قبل ازیں ماہ رواں کی 8 تاریخ کو ہی ضلع بانڈی پورہ کے آری گام علاقے میں ایک جنگلی ریچھ کو زندہ پکڑ لیا گیا تھا۔










