(اننت ناگ) سی پی آئی ایم کے سینیئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے ضلع اننت ناگ میں پرس کانفرنس میں کہا ہے کہ بی جے پی کے قول و فعل میں کافی تضاد پایا جا رہا ہے، کیونکہ یہ جماعت کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ اور ہے۔ محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سے بی جے پی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ یوسف تاریگامی انہوں نے کہا مرکزی حکومت کے مطابق جموں و کشمیر میں بہت تیزی سے ترقی ہو رہی ہے مگر زمینی سطح پر حقائق کچھ اور ہی ہیں۔ محمد یوسف تاریگامی جو گپکار الائنس کے ترجمان بھی ہے کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے نئے نئے قوانین سے جموں و کشمیر کے عوام خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ تاریگامی کے مطابق کشمیر میں نوجوانوں کو تنگ کیا جا رہا ہیں۔ مرکزی حکومت نے کشمیر میں بات کرنے کی آزادی کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیریوں اور دلی کے بیچ دوریاں بڑھ رہی ہیں نہ کہ ختم ہو رہی ہیں۔ پرس کانفرنس میں پارٹی کے سکریٹری غلام نبی ملک و دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔
#PAGD #CPIM #Tarigami #Kashmir