(جموں) فوج نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے بھمبر گلی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں میں قائم دفاعی ترجمان نے اپنے ایک (ٹویٹ) بیان میں کہا کہ کل دیر رات پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں نے بھمبر گلی میں لائن آف کنٹرول سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ہندوستانی فوج کے چوکس اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور ایک پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایا ۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کی لاش اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔
Infiltration Bid Eliminated
Attempted bid by Pak Terrorist in #BhimberGali, #Rajouri was eliminated by #IndianArmy , on night 25 Nov 21. 1 terrorist eliminated, his body, weapon and ammunition has been recovered. Operation is in progress. @NorthernComd_IA @adgpi pic.twitter.com/Eaph6AUaBM
— White Knight Corps (@Whiteknight_IA) November 26, 2021