(سر ینگر) ضلع گاندربل کے سمبل بالا گنڈ علاقے میں ایک ٹپر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’اتوار کے روز گاندربل کے سمبل بالا گنڈ میں ایک ٹپر زیر نمبر(JK02AF-5585) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس وجہ سے ڈرائیور کی موت واقع ہوئی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک ڈرائیور کی شناخت 38 سالہ جاوید احمد بابا ولد محمد مقبول بابا ساکن فراو گنڈ گاندربل کے بطور ہوئی ہے۔