(کولگام) ضلع کولگام کے نسو بدرا گنڈ علاقے میں پولیس نے رہائشی مکان پر چھاپہ ماری کے دوران منشیات فروش کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس ٹیم نے نسو بدرا گنڈ علاقے میں رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے ایک کوئنٹل کلو فکی برآمد کی‘۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر محمد عامر گنائی ولد محمد احسن گنائی ساکن نسو بدر گنڈ نامی منشیات فروش کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Kulgam Police arrested notorious Drug Peddler & recovered "100 Kg of Poppy Straw". Case FIR No. 278/2021 U/S 8/15 NDPS Act stands registered in PS Qazigund & investigation is in progress. @JmuKmrPolice@KashmirPolice@DigSkr @DrGVSundeep_IPS pic.twitter.com/r8w0w4oLcq
— District Police Kulgam: official (@policekulgam) December 3, 2021