(سرینگر) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے سرینگر کے راجوری کدل میں بدھ کی شام ایک ٹریفک پولیس اہلکار پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مذکورہ تنظیم کے خبر رساں اداے ’عماق‘ نے اس حملے کا ایک انتہائی مختصر ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کرنے کے دوران ’اللہ اکبر‘ کانعرہ لگا رہا ہے۔ یاد رہے سرینگر کے راجوری کدل میں بدھ کی شام ڈیوٹی پر تعینات ایک ٹریفک پولیس اہلکار پر پستول سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔