(کانپور) ریاست اترپردیش کے شہرکانپورمیں بکری سرکاری دفترمیں گھس کرکاغذات لے اڑی۔ سرکاری ملازم کی دوڑیں لگ گئیں۔ سرکاری دفاترمیں مختلف کاموں کے لئے لوگوں کا ہجوم توعام بات ہے لیکن اترپردیش کے شہرکانپورمیں ایک بکری کی سرکاری دفترمیں اینٹری نے سرکاری ملازمین کی دوڑیں لگوا دیں۔ میڈیا خبروں کے مطابق کانپورکے ایک سرکاری دفترکے خالی کمرے میں بکری گھس گئی اورفائل منہ میں دبا کرروانہ ہوگئی۔ سرکاری ملازم نے بکری کوفائل لے جاتے دیکھا توپھربکری آگے آگے اورسرکاری ملازم پیچھے پیچھے۔ بھاگ دوڑ کا یہ سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا جس کے بعد سر کاری ملازمین فائل واپس حاصل کرنے میں توکامیاب ہوگئے لیکن اتنی دیرمیں بکری کئی کاغذات چبا چکی تھی۔