(نئی دہلی) تامل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق اس ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوات بھی سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہوگئے اس کی تصدیق فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت، ان کا دفاعی عملہ شامل تھا۔ بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ جو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا وہ ایم آئی 17 ماڈل کا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر دہلی سے سولور جا رہا تھا اور خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق اس پر عملے کے ارکان سمیت کل 14 افراد موجود تھے جن میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت، ان کے علاوہ بپن راوت کا عملہ موجود تھا، جس میں بریگیڈیئر ایل ایس لڈر (ڈائریکٹر اسسٹنٹ)، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ (اسپیشل آفیسر)، نائک گرسے شامل ہیں۔ یہ حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا اس سلسلہ میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔