(رام بن) ضلع رام بن کے بانیہال علاقے میں ایک فوجی آفیسر نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کرلیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو ایک فوجی آفیسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔