(سرینگر) وادی کشمیر میں خشک موسم مگر ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے 23 دسمبر تک موسمی صورتحال زیادہ خراب ہونے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں 14 اور 15 دسمبر کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران شمالی کشمیر کے خاص طور پر بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔