• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر جموں اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر: محبوبہ مفتی کا جموں میں عوامی جلسہ سے خطاب

دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر جموں اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر: محبوبہ مفتی کا جموں میں عوامی جلسہ سے خطاب

by امت ڈیسک
22/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر جموں اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیربن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دربار مو کی روایت کو ختم کرکے جموں کے تاجروں کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے سنجواں جموں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی پالسیوں کے خلاف جو بھی آواز اُٹھاتا ہے اُس کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ اور ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ سال 2014 میں جب پی ڈی پی نے چناو جیتا تو مرحوم مفتی صاحب نے سوچ سمجھ کر بھاجپا کے ساتھ ہاتھ ملایا تاکہ دونوں خطوں کے لوگوں کے درمیان دوریوں کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب نے اٹل بہاری واجپائی کے سیاسی پروگرا م کو آگے بڑھانے کی خاطر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا لیکن آج ہمیں ٹکڑے ٹکڑے گینگ کہا جاتا ہے۔ اُن کے مطابق بھاجپا نے ہماری جمہوریت کے ساتھ ساتھ آئین کو بھی ختم کیا اور جموں وکشمیر کو ایک لیبارٹری کے طورپر استعال میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں کیا ملا بھاجپا اس کا خلاصہ کریں ۔ محبوبہ مفتی کے مطابق اب ملازمین کے مسائل حل کرنے کی خاطربھی فوج کو بھی بلایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھاجپا آرمی کے کندھے پر بندوق رکھ کر سب کام کروانا چاہتی ہے لہذا ہمسایہ ملک کے جنرل اور اس انتظامیہ میں کیا فرق رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ پاکستان میں سری لنکائی شہری کے ساتھ لنچنگ کا واقع پیش آیا تو وہاں کے وزیر اعظم عمرا ن خان نے اس کی مذمت کی لیکن بدقسمتی کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے ہمارے ملک میں آئے روز لنچنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اوریہاں ملوثین کو ہار پہنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چلے گی اور ملک کے لوگ کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنا جانتے ہیں۔ دفعہ 370 پر بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس قانون کے خاتمے کے بعد جموں وکشمیر میں مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، بے روزگاری کی شرح ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 370 کو ہٹا کر بھاجپا یہاں پر ملک کی دیگر ریاستوں کے شہریوں کو نوکری اور اراضی فراہم کرنا چاہتی تھی ۔ اُن کے مطابق آج کشمیر کے لوگ ملک کے خلاف کیوں بول رہے ہیں اس کی سب بڑی وجہ بھاجپا کی عوام مخالف پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے شرائط کی بنیاد پر ہی بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا اور اس قانون کو صرف اور صرف اسمبلی کے ذریعے ہی کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی نے جموں صوبے کے لوگوں کو بھی کچھ نہیں دیا در بار مو کی روایت کو ختم کرکے جموں تاجروں کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دربار مو کے ذریعے کشمیر کے لوگ جموں آتے اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ گل مل جاتے تھے لیکن بھاجپا نے ڈوگرا اور کشمیریوں کے رشتے کو بھی ختم کیا ہے۔ موصوفہ نے بتایا کہ آج ڈوگرا رو رہے ہیں ، جموں کے دکاندار پریشان ہیں لیکن بھاجپا کے خلاف کوئی آگے ہی نہیں آرہا ہے جو بدقمستی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے لہیہ اور کرگل کے لوگوں نے نوکریوں اور اراضی کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر اتحاد کیا اُسی طرح سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے درمیان بھی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق دفعہ 370 کی بحالی کے لئے جموں اور کشمیر کے لوگوں کو متحد ہونا ہی پڑے گا تب جا کر بھاجپا سود سمیت ہمیں 370 واپس کرئے گی اور جس طرح سے انہوں نے کسانوں سے معافی مانگی اسی طرح بھاجپا جموں وکشمیر کے لوگوں سے بھی معافی مانگ کر اس قانون کو واپس کرئے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کو حق ملنے سے پی اے جی ڈی کے لیڈروں کو تکلیف ہوئی: رویندر رینہ

Next Post

نوا کدل سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں 42 سالہ شہری از جان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
نوا کدل سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں 42 سالہ شہری از جان

نوا کدل سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں 42 سالہ شہری از جان

بجبہاڑہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اے ایس آئی ہلاک

بجبہاڑہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اے ایس آئی ہلاک

ترک معیشت کو سنبھالنے کے لیے طیب اردوان کا فیصلہ کتنا اچھا؟ کتنا بُرا؟

ترک معیشت کو سنبھالنے کے لیے طیب اردوان کا فیصلہ کتنا اچھا؟ کتنا بُرا؟

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری, میدانی علاقوں میں بارش

پلوامہ میں 5 کلو وزنی آئی ای ڈی بر آمد: پولیس

پلوامہ میں 5 کلو وزنی آئی ای ڈی بر آمد: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »