(سرینگر) سرینگر کے مرجان پورہ نوا کدل علاقے میں بدھ کی شام کو نامعلوم بندوق برداروں نے 42 سالہ شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو پائین شہر کے مرجان پورہ عید گاہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے 42 سالہ شہری روف احمد ولد محمد شفیع خان پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر اسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
#Terrorists fired upon a #civilian namely Rouf Ahmad at Merjanpora, Eidgah PS Safakadal #Srinagar. The injured was shifted to SMHS hospital where he was declared dead. #Case registered, investigation going on. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 22, 2021