(پلوامہ) ضلع پلوامہ کے ترال ہردومیر علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولی باری میں دو جنگجو مارے گئے، حکام نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں جن کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
#TralEncounterUpdate: 02 unidentified #terrorists killed. Search going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice https://t.co/lce4hWASaS
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 25, 2021
قبل ازیں ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے ان پر گولی چلائی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔