(پلوامہ) ضلع پلوامہ کے چندگام علاقے میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں جیش سے وابستہ 3 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں. کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران جیش سے وابستہ غیر ملکی جنگجو سمیت 3 ملی ٹینٹ مارے گئے. پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ملی ٹینٹ پلوامہ کے چند گام علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اوردیگر فورسز اہلکاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔اُنہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے فورسز عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، جوابی کارروائی میں جیش محمد سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے.
#PulwamaEncounterUpdate: 03 #terrorists of terror outfit JeM including one #Pakistani national killed. #Incriminating materials, arms & ammunition including 2 M-4 carbine and 1 AK series rifle recovered. A big success for us: IGP Kashmir@JmuKmrPolice https://t.co/8b3SCpqBpE
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) January 5, 2022