• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن رآؤت شدید زخمی

جنرل راوت کا ہیلی کاپٹر اچانک گھنے بادلوں میں پھنس جانے کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا تھا

by امت ڈیسک
05/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گزشتہ ماہ گھنے بادلوں میں پھنسے کی وجہ سے اچانک گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں کسی تکنیکی خرابی یا تخریب کاری کی سازش نہیں تھی۔ اس حادثے کی تحقیقات کے لیے قائم کورٹ آف انکوائری نے بدھ کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پیش کی گئی رپورٹ میں یہ بات کہی ہے۔ 8 دسمبر کو کنور کے نزدیک اس حادثے میں جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور 12 دیگر فوجی مارے گئے تھے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے تینوں سروسز کے افسران کی مشترکہ ٹیم  نے رپورٹ میں حادثے کی وجوہات کے ساتھ ساتھ وی آئی پی کے ہیلی کاپٹر سفر کے حوالے سے بھی اہم سفارشات بھی دی ہیں۔ ائر مارشل مانویندر سنگھ کی رہنمائی میں ٹیم نے وزیر دفاع کو حادثے کی وجہ کا بلیو پرنٹ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ وویک رام چودھری اور سیکرٹری دفاع اجے کمار بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے اچانک گھنے بادلوں میں پھنسنے کی وجہ سے ایک خاص صورتحال ‘کنٹرولڈ فلائٹ انٹو ٹیرین’ پیدا ہوئی جس میں گھنے بادلوں کی وجہ سے پائلٹ کو نظر نہیں آتا اور صورتحال ان کے کنٹرول سے باہر ہوجاتے ہیں جس سے ہیلی کاپٹر زمین، پہاڑ یا کسی اور چیز سے ٹکراجاتا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کسی تکنیکی خرابی یا ہیلی کاپٹر کے سبوتاژ کرنے کی سازش کو مسترد کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے وی آئی پی کے سفر کے سلسلے میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) پر نظرثانی کی بھی سفارش کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں رپورٹ پیش کرنے سے قبل تمام پہلوؤں سے شواہد اور بلیک باکس کے ساتھ ساتھ تمام حالات کا مطالعہ کیا ہے۔ تحقیقات میں پائلٹ سے جلد بازی میں کسی قسم کے رابطے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کو خود اڑانے والے ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان اس حادثے میں مارے گئے تھے اور انہیں خاص حالات میں اڑان بھرنے کا کافی تجربہ تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پر حادثہ، گرتے پتھروں کی زد میں آکر کار سوار جاں بحق، دوسرا زخمی

Next Post

پونچھ میں ایل او سی پر آرمی جوان کی پر اسرار موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

پونچھ میں ایل او سی پر آرمی جوان کی پر اسرار موت

فاروق عبداللہ، غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سے ایس ایس جی سیکیورٹی واپس لیے جانے کا امکان

فاروق عبداللہ، غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سے ایس ایس جی سیکیورٹی واپس لیے جانے کا امکان

عوامی نیشنل کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

عوامی نیشنل کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

ریاستی درجہ اور انتخابات پر بی جے پی عوام کو گمراہ کر رہی ہے: محمد یوسف تاریگامی

حکومت گلمرگ اور سونہ مرگ میں اراضی کو ’اسٹریٹیجک علاقے‘ قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے: محمد یوسف تاریگامی

کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنا وبا کو دعوت دینے برابر ہے: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنا وبا کو دعوت دینے برابر ہے: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »