(رام بن) ضلع رام بن کے کرول جسوال پل کے قریب آج دوپہر ایک کار کے پہاڑی سے گر رہے پتھروں کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایک آئی20کار ایک پتھر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثہ میں از جان ہوئے شخص کی شناخت عادل بشیر ریشی ساکنہ سویہ بگ بڈگام (حال بمنہ) کے بطور ہوئی ہے۔ کار میں سوار دوسرےشخص کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال رام بن کےمنتقل کیا گیا ہے۔











