• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فاروق عبداللہ، غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سے ایس ایس جی سیکیورٹی واپس لیے جانے کا امکان

فاروق عبداللہ، غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سے ایس ایس جی سیکیورٹی واپس لیے جانے کا امکان

by امت ڈیسک
06/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں و کشمیر کے چار سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، غلام نبی آزاد ، محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ سے اسپیشل سیکیورٹی گروپ (ایس ایس جی) واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ حکام نے جمعرات کو کہا کہ یونین ٹیریٹری کی انتظامیہ نے ایلیٹ یونٹ(جو2000میں قائم کیا گیا تھا) کو سمیٹنے کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ اقدام 31مارچ 2020 کو مرکز کی طرف سے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن (ایڈاپٹیشن آف سٹیٹ لاز) آرڈر، 2020جاری کرنے کے 19 ماہ بعد ہوا ہے، جس میں سابقہ اسپیشل سیکورٹی گروپ ایکٹ میں ترمیم کی گئی تھی۔ جموں وکشمیر حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ اور ان کے اہل خانہ کو ایس ایس جی سیکورٹی فراہم کرنے والی شق کو ختم کر دیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ فیصلہ سیکورٹی ریویو کارڈی نیشن کمیٹی نے لیا ہے جو جموں و کشمیر میں اہم لیڈروں کی حفاظت پر معمور ہیں۔ حکام نے کہا کہ ایلیٹ فورس کی تعداد کو کم سے کم کر کے ایس ایس جی کو "رائٹ سائزڈ” کیا جائے گا۔ اس کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے درجے سے نیچے کا افسر کرے گا جیسا کہ ڈائریکٹر کے مقابلے میں جو انسپکٹر جنرل آف پولیس اور اس سے اوپر کا درجہ رکھتا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا کہ ایس ایس جی کے سائز کو کم کرنے پر دوبارہ غور کیا گیا ہے کیونکہ پولیس فورس کے اندر کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ایلیٹ یونٹ کی تیاری متاثر ہو سکتی ہے۔ ایس ایس جی کو اب حاضر سروس وزرائے اعلیٰ اور ان کے قریبی خاندان کے افراد کی حفاظت سونپی جائے گی۔ اس فیصلے کے تحت ڈاکٹر فاروق عبداللہ، غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی حفاظتی حصار کو ایک ایسے وقت میں واپس لیا جائے گا جب سرینگر میں متعدد عسکریت پسندانہ واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ خیال رہے غلام نبی آزاد کے علاوہ یہ تمام سابق وزرائے اعلیٰ سرینگر میں ہی مقیم ہیں۔ واضح رہے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور غلام نبی آزاد کو نیشنل سیکیورٹی گارڈ(NSG) جنہیں بلیک کیٹ کمانڈوز بھی کہا جاتا ہے، کی حفاظت فراہم کی جاتی رہے گی۔ عمر عبداللہ اور محبوبہ کو جموں و کشمیر میں رہتے ہوئے زیڈ پلس سیکیورٹی کور حاصل رہے گا لیکن امکان ہے کہ یوٹی سے باہر سیکیورٹی میں کمی واقع ہو گی۔ عہدیداروں نے کہا کہ لیڈروں کو ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ونگ تشخیص کی بنیاد پر سیکورٹی فراہم کرے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں ایل او سی پر آرمی جوان کی پر اسرار موت

Next Post

عوامی نیشنل کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
عوامی نیشنل کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

عوامی نیشنل کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

ریاستی درجہ اور انتخابات پر بی جے پی عوام کو گمراہ کر رہی ہے: محمد یوسف تاریگامی

حکومت گلمرگ اور سونہ مرگ میں اراضی کو ’اسٹریٹیجک علاقے‘ قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے: محمد یوسف تاریگامی

کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنا وبا کو دعوت دینے برابر ہے: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنا وبا کو دعوت دینے برابر ہے: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

گلمرگ اور سونہ مرگ میں 1388کنال اراضی فوج کو منتقل کرنے کا فیصلہ قانون اور آئین کے منافی: نیشنل کانفرنس

گلمرگ اور سونہ مرگ میں 1388کنال اراضی فوج کو منتقل کرنے کا فیصلہ قانون اور آئین کے منافی: نیشنل کانفرنس

شہری ہلاکت اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث دو سرگرم جنگجو اور دو معاونین گرفتار: ڈی آئی جی

شہری ہلاکت اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث دو سرگرم جنگجو اور دو معاونین گرفتار: ڈی آئی جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »