(پونچھ) پونچھ ضلع میں طوطا گلی کے قریب منگل کو آرمی کی گاڑی اور ایک سول بس کے درمیان تصادم میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ طوطا گلی میں فوج کی گاڑی اور ویڈیو کوچ (JK02BH-5393) کے درمیان تصادم ہوا۔ زخمیوں میں اعجاز احمد (14) ولد الف دین سکنہ سنبل، محمود احمد (28) ولد محمد لطیف سکنہ گرسائی، نذیر حسین (48) ولد لال دین سکنہ مرہوٹ، شفقت علی ولد محمد راشد سکنہ مرہوٹ، ارشد اقبال (23) ولد محمد اقبال اور محمد بشیر (70) ولد گلاب دین آف نارائن اور بیگم جوہان (65) بیوی سلا محمد آف نارائن شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے آرمی اسپتال بی جی گلی منتقل کیا گیا ہے۔ جن کو بعد میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں منتقل کیا گیا۔ایک پولیس اہلکار نے حادثے اور اس کے نتیجے میں سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔