(سرینگر) جموں و کشمیر میں کوؤڈ کے نٸے ویرینٹ اومی کرون کے8 مثبت ماملات درج کٸے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بارہ مولہ کے اوڑی علاقے میں حاملہ خاتون میں کورونا کے نئے ویرنٹ اومیکرون کی تشخیص ہوئی وہیں جی ایم سی اننت ناگ میں3 معاملات مثبت پاٸے گٸے ہیں، جموں میں 4 مثبت معاملات رپوٹ ہوٸے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل خاتون کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُس کے سیمپل مزید جانچ کی خاطر دہلی لیبارٹری روانہ کئے گئے ۔ اُن کے مطابق منگل کے روز مذکورہ خاتون کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں یہ پایا گیا کہ خاتون اومیکرون ویرنٹ کا شکار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ خاتون کے سیمپل 20 دسمبر 2021 کے روز جانچ کی خاطر لیبارٹری روانہ کئے گئے اور منگل کے روز اُس کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ اُن کے مطابق اومیکرون ویرنٹ میں مبتلا خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو اُس کے گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کے رابطے میں جتنے بھی لوگ آئے ہیں اُن سب کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اُس علاقے میں رہائش پذیر سبھی لوگوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چونکہ اومیکرون ویرنٹ بہت تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے لہذا اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس علاقے کے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کے سبھی اہلخانہ کو فوری قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ آس پڑوس میں رہنے والے سبھی افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں اور اُن سب کے ٹیسٹ کرانے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حاملہ خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں پر بھی نظر گزر رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔