(سرینگر) آرمی کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بھی تھے۔ شمالی کمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’انہوں (لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی) نے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی‘۔
Lt Gen YK Joshi #ArmyCdrNC visited HQ #ChinarCorps where he was briefed by #ChinarCorps Cdr on the security situation. A book titled "Abridged version of history of Kashmir" was also released.#Kashmir #IndianArmy @adgpi @NorthernComd_IA https://t.co/bIQwk9Rx6v pic.twitter.com/hXc8P3KDWz
— Chinar Corps🍁 – Indian Army (@ChinarcorpsIA) January 12, 2022
چنار کور کے کمانڈر نے انہیں سرینگر ہیڈ کوارٹر پر سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور انہوں نے اس موقع پر ایک کتاب کی رسم رونمائی بھی انجام دی۔ چنار کور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے چنار کور کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور انہیں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی‘۔ٹویٹ میں کہا گیا: ’انہوں نے ایک کتاب بعنون ’ابرجڈ ورژن آف ہسٹری آف کشمیر‘ کی رسم رونمائی بھی انجام دی‘۔