(سرینگر) روپ نگر جموں میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رہائشی مکان کو منہدم کرنے کی کارروائی کو اقلیتوں قبائلیوں کوبے گھر کرنے سے تعبیر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیرمیں نفرت کو ہوا دینے کی کوششیں عمل میں لائی جارہی ہے اور اس طرح کی کارروائیوں کے خلاف جموں وکشمیرکے لوگوں کوسامنے آنے کی ضرورت ہے. واضح رہے روپ نگر جموں میں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رہائشی مکان منہدم کیاگیااور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق رہائشی مکان سٹیٹ لینڈ پرغیرقانونی طریقے سے تعمیرکیاگیاتھااور یہ اراضی کسی اور شخص کوالرٹ کی گئی تھی اور مزکورہ شخص نے عدالت میں بھی اس کے خلاف عرضی دائر کی تھی تاہم قانونی طورو پر ادرے نے کارروائی عمل میں لائی.
J&K admin’s selective demolition of houses in Jammu & rendering tribals homeless is yet another method to vent their hatred by targeting minorities. Seemingly these communal policy decisions are sanctioned at the top. People need to stand up against such atrocities. https://t.co/YRA7EQ2QS8
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) January 12, 2022
رہائشی مکان منہدم کرنے کے اس معاملے پرپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارروائی کوظالمانہ قرار دیتے ہوئے قبائلوں اور اقلیتوں کوبے گھر کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرمیں اقلیتوں قبائلوں کو بے گھر کرنے اور عوام میں نفرت پھیلانے کی اس طرح کی کوششیں عمل میں لانے کے لئے اوپر سے بھی احکامات صادر ہورہے ہے. پی ڈی پی صد رنے کہا کہ ٹھٹرتی سردی کے دوران رہائشی مکان کومنہدم کر دیاگیا اور کنبے کوکھلے آسمان تلے لانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی گئی۔ ادھر روپ نگر جموں میں بھی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اورادارے کی کارروائی کوقانون کے منافی قرار دیا ۔