(سرینگر) جموں وکشمیر میں منگل کے روز مزید 6570 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 14مریض فوت ہوئے۔یومیہ کیسز میں لگاتار اضافے کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز جموں وکشمیر میں 6570 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں منگل کے روز 1450افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 396، بڈگام میں 971، پلوامہ میں 107، کپواڑہ میں 395، اننت ناگ میں 416، بانڈی پورہ میں 243، گاندربل میں 295، کولگام میں 697،اور شوپیاں میں 45افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔جموں ضلع میں منگل کے روز 849 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، اُدھم پور میں 121، راجوری میں 100، ڈوڈہ میں 114، کٹھوعہ میں 81، سانبہ میں 112، کشتواڑ میں 12، پونچھ میں 82، رام بن میں 41اور ریاسی ضلع میں 43افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔اُن کے مطابق منگل کے روز جموں وکشمیر میں 3789 مریض صحت یاب ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ ابتک 357163 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں فی الوقت 47376 ایکٹیو کیسز ہیں جس میں سے جموں میں 13812اور کشمیر صوبے سے 33564 شامل ہیں۔
25 Jan : Media Bulletin on Novel #CoronaVirusUpdates #COVID19 @nitishwarKumar@kansalrohit69 @ByYatishYadav
@airnewsalerts@ANI @HealthMedicalE1 @ddnews_jammu @ddnewsSrinagar pic.twitter.com/0lu8CQ3uAe— Information & PR, J&K (@diprjk) January 25, 2022
دریں اثنا جموں وکشمیر میں منگل کے روز ابتک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ منگل کے روز 14مریض فوت ہوئے ہیں۔