• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں و کشمیر میں یومِ جمہوریہ کی تقاریب کا اہتمام

سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں و کشمیر میں یومِ جمہوریہ کی تقاریب کا اہتمام

by امت ڈیسک
26/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) سخت ترین سیکورٹی بندوبست کے بیچ جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب ایم اے اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوئی جہاں لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور طلباءوطالبات، مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے دستوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ یوم جمہوریہ کے سلسلے میں وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں گورنر کے مشیر ایم بھٹناگر نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔ سرینگر میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران شیر کشمیر اسٹیڈیم کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خاردار تار سے سیل کردیا گیا تھا۔ شہر کے سیول لائنز کے مختلف علاقوں خاص طور پر ڈل گیٹ، سونہ وار، ٹی آر سی کراسنگ، نمایش کراسنگ، تاریخی لال چوک، مائسمہ میں بلٹ پروف گاڑیاں تعینات کردی گئی تھیں۔ کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کے لئے شیر کشمیر اسٹیڈیم کے گردونواح میں جموں وکشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ واضح رہے شیر کشمیر اسٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑک کو چند روز قبل ہی سیکورٹی وجوہات کی بناءپر عام شہریوں کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ دریں اثنا جموں و کشمیر کے دیگر ضلعی ہیڈ کوارٹرس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یوم جمہوریہ کی تقریبات پُرامن ماحول میں منعقد کی گئیں۔ سیکورٹی عہدیداروں نے بتایا ’جموں وکشمیر بھر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا اور کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا‘۔ خیال رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے اس بار بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں اپنے ملازمین کی شمولیت کو لازمی قرار دیا تھا۔ حکومت نے اس حوالے سے جاری کردہ سرکیولرس میں خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے سرکاری ملازمین کو تادیبی کاروائی کا انتباہ کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 6570 مثبت معاملات، 14مریض فوت

Next Post

جموں و کشمیر امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے: لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے: لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

جموں و کشمیر امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے: لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

یوم جمہوریہ تقریبات: کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات اس بار بھی معطل رہیں

یوم جمہوریہ تقریبات: کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات اس بار بھی معطل رہیں

سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے درمیان 3 دہائیوں بعد سفارتی تعلقات بحال

سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے درمیان 3 دہائیوں بعد سفارتی تعلقات بحال

سری گفوارہ اننت ناگ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

نوگام چک شوپیاں میں مسلح تصادم، دو فوجی اہلکار زخمی

محض فوٹو شوٹ کے لئے ترنگے کی توہین کی جا رہی ہے: عمر عبداللہ

محض فوٹو شوٹ کے لئے ترنگے کی توہین کی جا رہی ہے: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »