(سرینگر) وادی کشمیر میں بدھوار کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل رکھی گئیں۔ تاہم معمول کے برخلاف کالنگ سروس کو معطل نہیں کیا گیا ۔ انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ اس دوران الیکٹرانک بزنس اور ای بینکنگ کا نظام پوری طرح سے ٹھپ رہا۔ طلباءکو بھی شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وادی میں تمام مواصلاتی کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروسز منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو منقطع کی گئیں۔