• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے درمیان 3 دہائیوں بعد سفارتی تعلقات بحال

سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے درمیان 3 دہائیوں بعد سفارتی تعلقات بحال

by امت ڈیسک
26/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ریاض) سعودی محل سے زیورات کی چوری پر تھائی لینڈ کے ساتھ معطل ہونے والے سفارتی تعلقات تین دہائیوں بعد دوبارہ بحال ہوگئے۔ میڈیا خبروں کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم جنرل برایوت چن اوچا سرکاری دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور بالخصوص دہائیوں سے سفارتی تعلقات کی معطلی کے خاتمے کے لیے بات چیت بھی کی۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے 1979 کے واقعے پر ندامت کا اظہار بھی کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور تھائی لینڈ نے 30 سال سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے اور جلد دونوں ممالک اپنے اپنے سفیر تعینات کریں گے۔ اعلامیہ جاری ہونے کے بعد سعودی ایئرلائن نے بھی تھائی لینڈ کے لیے اپنی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔ جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان مکمل فضائی آپریشن کا آغاز ہوگا جو اب تک انتہائی محدود تھی۔ 1979 میں شہزادہ فیصل بن فہد کے محل میں کام کرنے والے تھائی نوجوان نے شہزادے کے بیڈ روم تک رسائی حاصل کی اور نیلے ہیروں سمیت 20 ملین ڈالرز کی مالیت کے زیورات چرا کر اپنے وطن بھاگ گیا۔ تھائی نوجوان نے 90 کلو وزنی زیورات کو ایک ایک کرکے فروخت کردیا جو اس سے ایک سنار نے یہ جانتے ہوئے بھی خریدے کہ یہ سعودی محل سے چرائے گئے زیورات ہیں۔ تھائی لینڈ کی رائل فوج نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے چور اور سنار کو گرفتار کرکے آدھے سے زیادہ زیورات برآمد کرلیے اور سعودی عرب واپس جاکر لوٹا دیئے۔ سعودی عرب نے جب زیورات دیکھے تو اس میں چار نیلے رنگ کے ہیرے موجود نہیں تھے جب کہ واپس کیے گئے زیورات میں بھی جعلی سونا تھا۔ بعد ازاں تھائی لینڈ کے کئی وزرا کے بیگمات کو سعودی ہیرے اور زیورات پہنے دیکھا گیا۔ جس پر سعودی عرب نے ناقص انکوائری اور چوری شدہ زیورات کی وزرا کی بیگمات کی ملکیت میں ہونے کے انکشاف کے بعد تھائی لینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پیدا ہونے والی بداعتمادی اور تعلقات کی معطلی کو مذاکرات کے ذریعے حل کر لیا گیا اور ماضی کو بُھلا کر تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یوم جمہوریہ تقریبات: کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات اس بار بھی معطل رہیں

Next Post

نوگام چک شوپیاں میں مسلح تصادم، دو فوجی اہلکار زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
سری گفوارہ اننت ناگ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

نوگام چک شوپیاں میں مسلح تصادم، دو فوجی اہلکار زخمی

محض فوٹو شوٹ کے لئے ترنگے کی توہین کی جا رہی ہے: عمر عبداللہ

محض فوٹو شوٹ کے لئے ترنگے کی توہین کی جا رہی ہے: عمر عبداللہ

یوم جمہوریہ کے موقعہ پر بغیر کال کے مکمل ہڑتال سے وادی میں زندگی کا نظام مفلوج

یوم جمہوریہ کے موقعہ پر بغیر کال کے مکمل ہڑتال سے وادی میں زندگی کا نظام مفلوج

چکِ نوگام شوپیان تصادم: مشتبہ عسکریت پسند علاقے سے نکلنے میں کامیاب، فورسز آپریشن ختم

چکِ نوگام شوپیان تصادم: مشتبہ عسکریت پسند علاقے سے نکلنے میں کامیاب، فورسز آپریشن ختم

پنتھال کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگرجموں قومی شاہراہ بند

پنتھال کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگرجموں قومی شاہراہ بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »