(سرینگر) کورونا وائرس کی جاری لہر کے پیش نظر نظر جمعہ کے بعد دوپہر سے 64گھنٹوں کے ہفتہ وار کورونا کرفیو کی شروعات سے کشمیر کے بیشتر اضلاع میں کورونا لاک ڈاﺅن سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔بعد ددپہر سے ہی سرینگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں بند ہوئی جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہوا ۔ جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں گزشتہ کئی دنوں سے تشویشناک اضافہ کے چلتے انتظامیہ سے جموں کشمیر میں 64گھنٹوں کا ہفتہ وار کورونا کرفیو نافذ کیا ہے ۔ جمعہ کے بعد دوپہر دو بجے سے کورونا کوفیو کی شروعات ہوئی جو سوموار کی صبح 6تک جاری رہے گا ۔ جمعہ کے بعد دوپہر سے ایک مرتبہ پھر کورونا کرفیو کی واپسی سے معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر رہی جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔جمعرات کی شام کو ہی تمام ضلع ترقیاتی کمشنران کی جانب سے حکمنامے جاری کئے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ جمعہ کے بعد دوپہر سے کورونا کرفیو نافذ رہے گا ۔ جمعہ کو دو بجنے کے ساتھ ہی شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں سخت ترین بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا جبکہ حساس مقامات پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے اور کسی کو بھی آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔