(سرینگر) سیمپورہ پانتھ چوک میں دریائے جہلم سے 55 سالہ شہری کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح کو مقامی لوگوں نے سیم پورہ کے نزدیک دریائے جہلم میں ایک لاش دیکھی اور پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے میں لے لیا ۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ حبیب ا ﷲ لون ساکن ستسو کلان چاڈورہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔