• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں جیش محمد تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت پانچ جنگجوہلاک: پولیس

دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں جیش محمد تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت پانچ جنگجوہلاک: پولیس

by امت ڈیسک
30/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(شوپیاں) وادی کشمیر کے دو مختلف اضلاع میں گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران ہونے والی دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں جیش محمد تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت پانچ جنگجو مارے گئے۔ ضلع شوپیاں کے بلہ پورہ فوجی ہیڈ کوارٹر پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کشمیر وجے کمار اور وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ پرشانت شریواستو نے بتایا کہ نائرہ پلوامہ میں فورسز کے ساتھ تصادم میں جیش کا ایک اعلیٰ کمانڈر مارا گیا ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہفتے کی شام کو پولیس اور آرمی  نے مشترکہ طورپر پلوامہ کے نائرہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جونہی فورسز اہلکاروں  نے مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھادھند فائرنگ شروع کی۔ اُن کے مطابق ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے اور بعد میں چوتھے جنگجو کو بھی مارگرایا گیا جس کی بعد میں شناخت جیش کے آئی ای ڈی ماہر زاہد منظور وانی کے بطور ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ زاہد منظور وانی جنوبی کشمیر میں جیش کا کمانڈر تھا اور اُس کی سیکورٹی ایجنسیوں کو ایک لمبے عرصہ سے تلاش تھی۔ آئی جی کشمیر نے بتایا کہ جیش کمانڈر کی ہلاکت سے جنوبی کشمیر میں ممنوع تنظیم کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی کشمیر میں سال 2017 سے جتنے بھی آئی ای ڈی حملے ہوئے اُس میں مہلوک کمانڈر کا ہاتھ رہا ہے ۔ اُن کے مطابق زاہد منظور وانی مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کی خاطر بھی پیش پیش رہتا تھا۔ وجے کمار نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مکان مالک کے بیٹے عنایت احمد کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم اُس نے باقی جنگجووں کے ساتھ مل کر فورسز پر فائرنگ کی جس دوران وہ بھی مارا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ عنایت احمد ایک ہابیئرڈ ملی ٹینٹ تھا جبکہ اُس کے والد کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی جی وجے کمار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نائرہ پلوامہ میں جیش کمانڈر اور اُس کے تین ساتھیوں کو مار گرایا گیا جبکہ وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں لشکر طیبہ کا ایک جنگجو تصادم کے دوران ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے بارہ گھنٹوں کے دوران بڈگام اور پلوامہ میں جیش کمانڈر سمیت پانچ ملی ٹینٹوں کو مارگرایا گیا ہے۔ آئی جی نے بتایا کہ زاہد منظور جیش کا کشمیر چیف تھا جبکہ اُس کا بھائی بھی ایک سرگرم جنگجو تھا جو اس وقت جیل میں مقید ہے۔ انہوں نے کہاکہ یکم جنوری 2022 سے لے کر ابتک وادی کشمیر میں تصادم آرائیوں کے دوران 21 جنگجو مارے گئے جن میں آٹھ غیر ملکی ملی ٹینٹ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگلوں میں پناہ لئے غیر ملکی جنگجو اب رہائشی بستیوں کی طرف آرہے ہیں ۔ اُن کے مطابق ٹیکنیکی اور ہیمون انٹیلی جنس کو بروئے کار لا کر جنگجووں کے خلاف آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چرار شریف اور نائرہ پلوامہ میں تصادم آرائیوں میں فورسز کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ آئی جی کشمیر وجے کمار کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں اس کوشش میں ہے کہ مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل ہونے سے باز رکھا جائے اور اس کے لئے کئی سطحوں پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران جی او سی وکٹر فورس نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور فوج کے درمیان قریبی تال میل سے ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے ہمکنا ر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نائرہ پلوامہ تصادم میں جیش کا ایک اعلیٰ کمانڈر مارا گیا اور اُس کی سیکورٹی ایجنسیوں کو ایک لمبے عرصے سے تلاش تھی۔جی او سی کے مطابق رواں سال کے ایک ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں آٹھ غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے ۔ اُن کے مطابق سرگرم جنگجووں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن جاری رہیں گا۔

دریں اثنا پلوامہ تصادم آرائی میں مارے گئے عنائت احمد کے اہلِ خانہ نے پولیس کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عنائت کسی بھی عسکری سرگرمی میں ملوث نہیں تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سیمپورہ پانتھ چوک میں جہلم سے لاش برآمد

Next Post

جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین :نیشنل کانفرنس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
Next Post
جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر مسلسل پابندی، انجمن اوقاف کی اقوام عالم سے اس ضمن میں اپیل

جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین :نیشنل کانفرنس

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 6ہزار 568 مثبت معاملات، سات مریض فوت

جموں وکشمیر میں مزید 4615 افراد کی رپورٹ مثبت، سات مریض فوت

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

حرکت قلب بند ہونے سے سلیکشن گریڈ پولیس کانسٹیبل فوت

مطالبے پورے نہیں کئے گئے تو جموں وکشمیر میں بڑا ایجی ٹیشن شروع کریں گے: سکھ پروگرسیو فرنٹ

مطالبے پورے نہیں کئے گئے تو جموں وکشمیر میں بڑا ایجی ٹیشن شروع کریں گے: سکھ پروگرسیو فرنٹ

دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں جیش محمد تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت پانچ جنگجوہلاک: پولیس

   آئی جی پی کشمیر نے سوپور میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »